فیڈرل بی ایریا میں مکان سے لڑکی اورلڑکے کی لاشیں برآمد

66

کراچی( اسٹاف رپورٹر)کراچی میں غیرت کے نام پر دہرے قتل کی واردات میں فیڈرل بی ایریا کے ایک مکان سے لڑکی اور لڑکے کی تشدد زدہ لاشیں ملی ہیں۔پولیس نے قتل کے الزام میں مقتولہ عصمت کے باپ خیر محمد اور شوہر صابر کو گرفتار کر لیا۔لڑکے کی شناخت عمیر عالم کے نام سے ہوئی اور وہ مقتولہ عصمت کا پڑوسی تھا۔ ایس ایس پی سینٹرل عرفان بلوچ نے بتایا کہ خاتون کے شوہر نے فائرنگ کرکے دونوں کو قتل کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور غیرت کے نام پر قتل کیا گیا، دونوں افراد کو دوپٹے کی مدد سے گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا، لاشیں پلاٹ نمبر 281 سے ملیں جبکہ عمیر مکان نمبر 284 کا رہائشی تھا، مرکزی ملزم صابر سعودی عرب میں ڈرائیونگ کرتا ہے، اس نے دو شادیاں کی ہوئی ہیں اور ایک بیوی لیاری میں رہائش پذیر ہے۔اسپتال ذرائع کے مطابق لاشوں پرتشددکے نشان ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ