اسٹریٹ کرائمز میں اضافے کی لہر تشویشناک ہے‘انتخاب عالم

38

کراچی (پ ر)ہیومن رائٹس نیٹ ورک کے صدر انتخاب عالم سوری نے کہا ہے کہ اسٹریٹ کرائمز میں اضافے کی لہر تشویشناک ہے ۔ معصوم شہریوں کو دن دہا ڑے لوٹاجا رہا ہے ،عام شہریوں کے ساتھ اب خواص بھی محفوظ نہیں ۔جرائم کی روک تھام کیلیے ہنگامی اقدامات کیے جائیں۔یہ بات انہوں نے اتوارکو اپنے ایک بیان میں کہی ۔انہوں نے کہا کہ پولیس افسران واہلکاروں کی خفیہ نگرانی اور کرپٹ عناصر کے خلاف کارروائی کے اعلان کے بعد عوام نے سکھ کا سانس لیا تھا، مگر اسٹریٹ کرائمز میں اضافے نے شہریوں کو ایک بار پھر تشویش میں مبتلا کردیا ہے ،انتخاب عالم سوری نے کہا کہ ایڈیشنل آئی جی منیرشیخ کے حالیہ اقدامات قابل قدر ہیں اورکراچی کے شہری فرض شناس اعلیٰ افسر کے اقدامات سے مطمئن تھے ۔انہوں نے کہا شہر میں دن دہاڑے لوگوں کولوٹ لیا جاتا ہے ،اسٹریٹ کرمنلز مزاحمت پرلوگوں کی جان لینے سے بھی گریز نہیں کرتے۔ پرامن ماحول اورجرائم سے پاک معاشرے کا قیام نہایت ضروری ہے اوریہ حکومت اور پولیس کی بنیادی ذمے داری ہے کہ وہ اس کی روک تھام کرے ۔انہوں نے کہا کہ اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کیلیے موثر حکمت عملی تربیب دی جائے ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ