آرٹس کونسل میں مشتا ق احمد یوسفی کی یاد میں تقریب

24
آرٹس کونسل کے صدر محمداحمدشاہ’’بیاد مشتاق یوسفی ‘‘کے موقع پر ضیامحی الدین کوگلدستہ پیش کررہے ہیں
آرٹس کونسل کے صدر محمداحمدشاہ’’بیاد مشتاق یوسفی ‘‘کے موقع پر ضیامحی الدین کوگلدستہ پیش کررہے ہیں

کراچی ( پ ر)مشتاق احمد یوسفی کی یاد میں اتوار کو آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں’’ بیاد مشتاق احمد یوسفی ‘‘کی تقریب کا انعقاد ہوا۔ ممتاز براڈ کاسٹر ضیا محی الدین نے مشتاق احمد یوسفی کے منتخب اقتباسات اپنے مخصوص انداز میں پڑھ کر سامعین سے خوب داد حاصل کی۔اس موقع پر آرٹس کونسل کراچی کے صدر محمداحمد شاہ نے کہا کہ آج ہم سب مشتاق احمد یوسفی کے عہد میں زندہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مشتاق احمد یوسفی نے اردو ادب کی جس طرح خدمت کی ہے وہ سب کے سامنے ہے۔ وہ اردو کے نامور ادیب تھے، ان کی تحریروں میں جو شگفتگی نظر آتی ہے وہ قاری کو بے اختیار مسکرانے پر مجبور کردیتی ہے۔ ضیا محی الدین نے ’’بیاد مشتاق احمد یوسفی‘‘ میں ان کے عنوان کی چندشگفتہ تحریروں سے کچھ اقتباسات پڑھ کر سنائے جس پر حاضرین نے بھرپور داد دی ۔تقریب میں ڈاکٹر پیر زادہ قاسم ، شاہدر سام، ڈاکٹر عالیہ امام ،آصف اسلم فرخی، اراکین گورننگ باڈی اور حاضرین کی ایک بہت بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ