فنکشنل لیگ کامحرم الحرام میں سیاسی سرگرمیاں معطل رکھنے کااعلان

39

کراچی (اسٹاف ر پورٹر) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے صدر پیر سید صدرالدین شاہ نے اپنی رہائش گاہ پر ایک مشاورتی اجلاس کے بعد اعلان کیا ہے کہ محرم الحرام میں فنکشنل لیگ اپنی سیاسی سرگرمیوں کو شہداء4 کربلا کے سوئم تک معطل رکھے گی ۔پیر صدرالدین شاہ نے مزید کہا کہ سوئم کے بعد سندھ کے بدعنوان کرپٹ حکمرانوں کے خلاف اسمبلیوں کے اندر اور باہر بھرپور آواز اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ فنکشنل لیگ کو عوام کی پذیرائی حاصل ہے اور ضرورت اس بات کی ہے کہ ایک مضبوط تنظیم کے ذریعے سندھ کے کونے کونے میں عوام تک پہنچ کر ان کی دادرسی کی جائے پیر سید صدرالدین شاہ نے کہا کہ فنکشنل لیگ کی قیادت ایک مضبوط پروگرام کے تحت سندہ کے تمام اضلاع میں تنظیم سازی کو مکمل کریگی۔ انہوں نے کہا کہ فنکشنل لیگ کی مضبوطی سے سندھ میں جی ڈی اے مضبوط ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ سندہ کے عوام کے مسائل اجاگر کرنے کے لیے ہم پیر صاحب پگارا کی قیادت میں جی ڈی اے کے پلیٹ فارم سے قلت آب زراعت کی بہتری نوجوانوں کے روزگار بجلی اور پیٹرول مصنوعات کے نرخ امن امان تعلیم اور صحت کی فراہمی کے لیے اسمبلیوں کے اندراور باہر بھرپور آواز اٹھائیں۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے مخالفین دھاندلی زدہ انتخابات میں جیتنے کے باوحود عوامی پذیرائی سے محروم ہیں اور وہ عوام میں جانے سے قاصر ہیں انہوں نے کہا کہ اب یہ نوشتہ دیوار ہے کہ بدعنوان اور عوام کے وسائل کو ہڑپ کرنے والے کڑے احتساب سے بچ نہیں سکتے۔ پیر سید صدرالدین شاہ نے کہا کہ پیر صاحب پگاراکی قیادت میں فنکشنل لیگ اور جی ڈی اے فعال کردار ادا کرکے سندھ کے عوام کو ان کے حقوق دلوانے کے لیے اپنی جدوجہد کو مزید تیز کریگی ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ