چاند دیکھنے کیلیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج طلب

39

کراچی( اسٹا ف رپورٹر ) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ پاکستان میں یکم محرم 12 ستمبر بروز بدھ اور یوم عاشور 10 محرم بمطابق 21 ستمبر کو ہونے کا امکان ہے۔محرم الحرام 1440 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس (آج) پیر کو طلب کرلیا گیا ہے، جس کی صدارت چیئرمین مفتی منیب الرحمن کریں گے۔ اجلاس میں محرم الحرام کے چاند کی رویت کا فیصلہ کیا جائے گا۔اجلاس کراچی میں محکمہ موسمیات میں منعقد کیا جائے گا اور اس میں محکمہ موسمیات کے نمائندے بھی شریک ہوں گے ،زونل کمیٹیوں کے اجلاس لاہور، کوئٹہ اور پشاور میں ہوں گے۔ چاند کی شرعی رویت کا اعلان چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن کریں گے۔دوسری جانب محکمہ موسمیات نے یکم محرم الحرام 12 ستمبر بروز بدھ اور 10 محرم یوم عاشور 21 ستمبر بروز جمعہ کو ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں پیر کو چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ