بلال اعجاز شفیع کا الیاس شاکر کے انتقال پراظہار افسوس

23

پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما سابق صدر ضلع غربی کراچی امیدوار قومی اسمبلی حلقہ NA۔249 میاں بلال اعجاز شفیع نے روزنامہ قومی اخبار اور دھوم ٹی وی چینل کے مالک پاکستان کے معروف صحافی اورکراچی کے صحافتی حلقوں کے روح رواں جناب الیاس شاکر کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرحوم رکن قومی اسمبلی میاں اعجاز شفیع کے اہل خانہ مرحوم الیاس شاکر کے لواحقین کے غم کی گھڑی میں ان کے ساتھ ہیں۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ مرحوم کوجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائے اور لواحقین کا صبر جمیل کا حوصلہ عطا کرے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ