بنوں ڈومیل کے علاقے میں 6 افراد قادیانیت چھوڑ کر مسلمان ہوگئے 

90

بنوں(صباح نیوز) بنوں ڈومیل کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے 6 قادیانی قادیانیت چھوڑ کر مسلمان ہوگئے ۔ اتوار کے روز ڈومیل پولیس اسٹیشن میں ڈی ایس پی صدر سرکل خالد عثمان کی صدارت میں مشران کا جرگہ ہوا ۔جرگے میں سابق ایم پی اے فخراعظم وزیر ، تحصیل ڈومیل کے ناظم فداء محمد خان ، مولانا احمد اللہ حقانی ، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے ضلعی امیر مفتی عظمت اللہ سعدی ، ڈسٹرکٹ کونسلر زعفران خان اور دیگر علاقہ مشران و علماء کرام نے شرکت کی ۔ چھ قادیانیوں نے موقع پرکلمہ پڑھا مسلمان ہوگئے اور اس بات کا اقرار کیا کہ واقعی حضرت محمد ﷺ اللہ تعالیٰ کے آخری پیغمبر ہے جس کے بعد جرگہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور اُنہیں مبارکباد دی ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ