لیگی رہنماؤں کو ضمنی الیکشن میں شاہد خاقان کو کامیاب کرانے کا ٹاسک

102

لاہور (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 124 میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروانے کیلئے لیگی رہنماؤں کو اہم ٹاسک سونپ دیا ہے بتایاگیا ہے کہ گزشتہ روز ماڈل ٹاؤن میں ہونے والے اجلاس جس کی صدارت حمزہ شہباز شریف کررہے تھے اس اجلاس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ،مسلم لیگ ن لاہور کے صدر پرویزملک ،ایم پی
اے مجتبیٰ شجاح الرحمان،سینیٹر ڈاکٹر اسد اشرف ،ایم پی اے خواجہ عمران نذیر ،ایم پی اے غزالی سلیم بٹ،ایم پی اے چودھری شہباز ،ایم پی اے باؤ اختر،ریاض سید،توصیف شاہ سمیت دیگر سینئر لیگی رہنماؤں نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز شریف نے تمام رہنماؤں کو ہدایات جاری کیں کہ وہ یونین کونسل کی سطح پر مسلم لیگ ن کی بھرپور انتخابی مہم چلائیں اور حلقہ کے ووٹروں سے رابطہ کر کے انہیں شاہد خاقان عباسی کو ووٹ ڈالنے کیلئے قائل کریں اور مسلم لیگ ن کا پیغام گھر گھر تک پہنچائیں حمزہ شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ لاہور مسلم لیگ ن کا قلعہ ہے اور ہم اپنے رہنماء اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروا کر دکھائیں گے انہوں نے کہا کہ این اے 124 کے مکینوں نے ہمیشہ مسلم لیگ ن کے حق میں اپنا ووٹ دیا ہے اور اس بار بھی 14 اکتوبر کو ہونے والے ضمنی الیکشن میں حلقہ کے عوام اپنے قائد میاں نواز شریف کے حق میں ووٹ دینگے حمزہ شہباز شریف نے تمام رہنماؤں کوہدایات جاری کہ وہ عوامی رابطہ مہم کو تیز کریں اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی بھرپور انتخابی مہم چلائی جائے تاکہ ہم اس حلقہ سے شاہد خاقان عباسی کو بھاری مارجن سے کامیاب کرواسکیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ