آئی ایم ایف کے نمائندے میاں عاطف کے لیے آنسو نہیں ہیں،غنویٰ 

117

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی (شہید بھٹو ) کی چیئرپرسن غنویٰ بھٹو نے کہا ہے کہ عاطف میاں کے لیے ان کے پاس آنسو نہیں ہیں کیونکہ وہ IMFکا نمائندہ ہے ،جو ایک بین الاقوامی دہشت گرد ادارہ ہے ۔ ملک کے اندر جو طبقاتی و بنیاد پرستی کا ماحول بن رہا ہے اس کے خلاف جدوجہد کی ضرورت ہے۔ سترکلفٹن پر پارٹی کی سندھ کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں نظریاتی و اصولی جدوجہد کے بجائے چودراہٹ اور موقع پرستی پر چل رہی ہیں، اس طرح کے
رویے سے معاشرے میں تبدیلی نہیں لائی جا سکتی اس لیے ہمیں سائنسی اور نظریاتی بنیادوں پر جدوجہد کرنا ہوگی ۔ غنویٰ بھٹو نے مرتضیٰ بھٹو کی 22ویں برسی 20 ۱ کتوبر کو منائی جا رہی ہے ۔ قبل ازیں پارٹی کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری اعجاز منگی نے کہا کہ میر مرتضیٰ بھٹو کی برسی شایان شان طریقے سے منائی جائے گی ۔ا جلاس سے صوبائی جنرل سیکرٹری اسلم شاہ ، انفارمیشن سیکرٹری پیرل مجیدانو رایڈووکیٹ، مجید سیال رحیم کھوسو،یوسف سولنگی ،عنایت عمرانی سمیت تمام صوبائی عہدیداروں اور ضلعی عہدیداروں نے بھی خطاب کیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ19 اکتوبر کو لاڑکانہ میں میر مرتضیٰ بھٹو کی جدوجہد پر مشاعرہ اور 20 اکتوبر کوتعزیتی اجتماع ہوگا جس میں پی پی(شہید بھٹو) کے علاوہ دیگر ترقی پسند جماعتوں کے رہنما بھی مدعوکیے جائیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ