منی لانڈرنگ :جے آئی ٹی آج سے باضابطہ تحقیقات کا آغاز کرے گی 

76

اسلام آباد (آن لائن) سابق صدر آصف زرداری و دیگر کے خلاف 35 ارب روپے کی منی لانڈرنگ الزامات کی تحقیقات کے لیے قائم جے آئی ٹی آج سے اپنا باضابطہ تحقیقات کا آغاز کرے گی، جے آئی ٹی کا مرکزی سیکرٹریٹ اسلام آباد میں ہوگا جب اس کے تمام اراکین اپنے متعلقہ اداروں سے فراغت حاصل کرکے جے آئی ٹی سیکرٹریٹ میں ذمے داریاں سرانجام دیں گے۔ عدالت عظمیٰ کے حکم پر یہ جے آئی ٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں نیب ، سیکورٹیزاینڈ ایکسچینج کمیشن، اسٹیٹ بینک، ایف آئی اے، آ ئی ایس آئی و دیگر اراکین پر شامل ہیں۔ ٹیم اومنی گروپ کے مالک انور مجید اینڈ گروپ ،آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کو طلب کرے گی اور ان کے بیانات ریکارڈ کرے گی۔ عدالت نے کمیٹی کو 15روز کے بعد رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ جے آئی ٹی کو اختیار حاصل ہے کہ وہ دیگر ممالک میں ملزمان کے کاروبار، بینک اکاؤنٹس اور دیگر جائداد کا بھی کھوج لگائے گی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ