وزیراعلیٰ پنجاب کا ایمبولینس کے لیے وی آئی پی موومنٹ روکنے کا حکم

69

لاہور(صباح نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا نیا حکم نامہ سامنے آگیا ہے جس میں کہاگیا ہے کہ ایمبولینس کو راستہ دینے کے لیے وی آئی پی موومنٹ روک دی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ ایمبولینس کو گزرنے کا راستہ دینے کے لیے ہر قسم کی وی آئی پی موومنٹ روک دی جائے گی، چاہے میری اور سکیورٹی پر مامور گاڑیاں بھی ہوں وہ بھی سڑک کے کنارے روک دی جائیں۔سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ایمبولینس کو راستہ دینا ہر ایک کی ترجیح ہونی چاہیے اور یہ کلچر عام کرنا ہوگا، جس کے لیے سب سے پہلے خود عملی اقدامات کروں گا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ