اسپیکر قومی اسمبلی نے پہلی تنخواہ ڈیم فنڈ میں دینے کا اعلان کردیا

50

اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) ا سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپنی پہلی تنخواہ وزیراعظم اور چیف جسٹس ڈیم فند میں عطیہ کر نے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام پاکستانی اپنے بچوں کے مستقبل کو بچانے کے لیے اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کا حصہ لیں۔ اسد قیصرنے پاکستانیوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کے مستقبل کو بچانے کے لیے اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کا حصہ لیں۔ پانی اللہ تعالی کی طرف سے عطا کردہ ایک عظیم نعمت ہے من حیث القوم ہمیں اس نعمت کے ذخیر ے کے لیے اقدامات کرنا ہونگے،
اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پانی انسانی زندگی کی بنیادی ضرورت ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ