خواجہ سعد رفیق کی ڈیموں کے لیے چندہ مہم پر شدید تنقید

91

اسلام آباد(صباح نیوز) ڈیموں کے لیے چندہ جمع کرنے کی مہم کے خلاف پاکستان مسلم لیگ(ن) میدان میں آگئی۔(ن) لیگی رہنما وسابق وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے نئے ڈیموں کی تعمیر کے لیے ڈیم فنڈز کی اپیل پر شدید تنقید کی ہے۔خواجہ سعد رفیق نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں کہا ہے کہ کشکول توڑنے کے دعوے دار چندہ خور حکمران آتے ہی اپنے دھندے پر لگ گئے، آمدن بڑھانے کے بجائے ہر شعبے میں اثاثے بیچنے اور چندہ اکٹھا کرنے کے منصوبے
بن رہے ہیں۔سابق وزیرریلوے نے مطالبہ کیا ہے کہ نئے ڈیمز کی تعمیر کے بلند و بانگ دعوے کرنے والے خیبرپختونخوا میں350 گھوسٹ ڈیمز کی نشاندہی کریں۔انہوں نے سوال کیا کہ عمران حکومت کے بنائے ہوئے350ڈیمز خیبرپختونخوا میں کہاں واقع ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ