لاہورمیں شدید بارش، کرنٹ لگنے سے ایک شخص ہلاک 

72
لاہور :موسلادھار بارش کے باعث سڑک پر پانی جمع ہے ‘ ٹریفک کانظام متاثر ہے
لاہور :موسلادھار بارش کے باعث سڑک پر پانی جمع ہے ‘ ٹریفک کانظام متاثر ہے

لاہور (صباح نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں گزشتہ روز ہونے والے موسلادھار بارش کے بعد شہر ایک بار پھر پانی میں ڈوب گیا اور کرنٹ لگنے سے ایک شخص جان بحق اور متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلا عات ملی ہیں جبکہ 29پروازیں روک دی گئی جن میں سے 14کو منسوخ جبکہ 15تاخیر کا شکار ہوئی تفصیلات کے مطابق شہر میں ہونے والی موسلا دھار بارش کے دوران ریواز گارڈن میں ایک شخص بارش کے پا نی میں ٹوٹی بجلی کی تار سے گرنٹ لگنے کے باعث جان بحق ہو گیا لاش کو ضروری کارروائی کے لیے مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا جبکہ متعددافراد کے زخمی ہونے کی اطلات بھی ملی ہیں شہر کے نشیبی علاقوں سمیت پوش علاقے میں بارش کے پانی میں مکمل طور پر ڈوب گئے اور پانی کئی گھنٹوں تک سڑکوں پر کھڑا رہاجبکہ ائرپورٹ کی حدود میں تیز بارش کے باعث 29 پروازیں متاثر ہوئیں۔ لاہور میں بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہے ۔خراب موسم کے باعث علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر 29 پروازیں متاثر ہوئیں جس میں 14 پروازیں منسوخ اور 15 تاخیر کا شکار ہیں۔منسوخ اور تاخیر کا شکار ہونے والی پروازوں میں ملکی اور غیر ملکی پروازیں شامل ہیں جبکہ سول ایوی ایشن حکام نے ہدایت کی کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے دی گئی ہدایات پر عملدرآمد کیا جائے۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا تاہم لاہور،گوجرانوالہ، فیصل آباد، ساہیوال، راولپنڈی، ہزارہ، پشاور،کوہاٹ ڈویژن، اسلام آباد،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤ ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ