اپوزیشن کا صد ر مملکت کی تقریب حلف برداری کابائیکاٹ

67

اسلام آباد(صباح نیوز)اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعظم کے حلف کی طرح صدر کی تقریب حلف برداری میں بھی شرکت نہیں کی ،حکومت اور اتحادی جماعتوں کے بعض اراکین پارلیمنٹ شریک ہوئے ۔ تاہم مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدرتقریب میں موجود تھے ۔ن لیگ ، پی پی، متحدہ مجلس عمل سمیت اپوزیشن کی قوم پرست جماعتوں کے رہنما شرکت نہ کرسکے۔ یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری کا بھی اپوزیشن نے بائیکاٹ کردیا تھا ۔ اعلیٰ سطح کی ان حکومتی تقریب میں اپوزیشن جماعتیں مبینہ انتخابی دھاندلی کے الزامات کے پیش نظر شرکت سے گریز کررہی ہیں ۔ ایک رہنما کا دعویٰ ہے کہ جب تک دھاندلی کے لیے پارلیمانی کمیشن کی تشکیل نہیں ہوگی اپوزیشن اور حکومت میں تعلقات کار قائم نہیں ہوسکیں گے ۔ رواں ماہ کے آخری ہفتے میں قومی اسمبلی میں مطالبات کے حق میں ایک بار پھر شدید احتجاج کی حکمت عملی طے کی جارہی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ