فوج کے تعاون سے جنوبی وزیرستان  کے علاقے بدرگیگاخیل کو بجلی کی فراہمی 

45

وانا(صباح نیوز)پاک فوج کے تعاون سے جنوبی وزیرستان میں پاک افغان سرحدی علاقے بدر گیگا خیل میں بجلی فراہم کر دی گئی۔ ابتدائی طور پر 100گھروں میں بجلی مہیا کی جارہی ہے۔بجلی پاور پلانٹ کا افتتاح کانی گرم کے ڈپٹی کمانڈر کرنل علی جعفری نے کیا، پاک فوج کے تعاد ن سے ہائیڈرو پاور پلانٹ کے ذریعے ابتدائی طور پر 100گھروں کو بجلی فراہم کی جائے گی۔ کرنل علی جعفری نے کہا کہ قیام امن کے بعد بجلی کے منصوبو ں کے علاوہ علاقے میں تعلیم، صحت اور دیگر ترقیاتی کام بھی جاری ہیں ۔قبائل نے کہا کہ دور دراز علاقے میں بجلی کی فراہمی ناممکن تھی لیکن پاک فوج نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ