ضمنی انتخابات‘ کاغذات کی منظوری و استرداد کیخلاف اپیلوں کامرحلہ مکمل

64

فیصل آباد(اے پی پی ) 14اکتوبر کو منعقد ہونے والے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے ضمنی انتخابات کیلیے کاغذات نامزدگی جمع کرانیوالے امیدواروں کے کاغذات کی منظوری و استرداد کے خلاف اپیلیں دائر کرنے کا مرحلہ گزشتہ روز مکمل ہوگیا جبکہ اپیلٹ ٹربیونل اعتراضات پر فیصلے 13ستمبربروز جمعرات تک کریں گے اور امیدواروں کی حتمی لسٹ 14ستمبر بروز جمعہ کو جاری کی جائے گی جبکہ امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی فارم 15ستمبر کو واپس لے سکیں گے۔ الیکشن کمیشن فیصل ۱ٓباد ریجن کے ترجمان نے بتایا کہ14اکتوبر کو منعقد ہونے والے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے ضمنی انتخابات کے موقع پر فیصل آباد سمیت ملک بھر میں قومی اسمبلی کی 11، پنجاب اسمبلی کی 13، کے پی کے کی 9، بلوچستان کی 2اور سندھ اسمبلی کی 2خالی نشستوں پرضمنی الیکشن منعقد ہوگا۔مذکورہ انتخابات کے ضمن میں پاکستان تحریک انصاف ، مسلم لیگ(ن) ،پی پی پی ، دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں سمیت آزاد ارکان نے بڑی تعداد میں کاغذات نامزدگی فارم جمع کروائے ہیں۔انہوں نے بتایاکہ فیصل آباد سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 103فیصل آبادIII اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 103فیصل آباد VII میں بھی ضمنی انتخاب 14اکتوبر بروز اتوار کو منعقد ہو گا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ