افسران کی بڑی سرکاری رہائش گاہوں کو نیلام کرنے کا فیصلہ

88

اسلام آباد(نمائندہ جسارت)حکومت نے سرکاری افسروں کی بڑی رہائش گاہوں کو بھی نیلام کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، اس بارے میں تمام تفصیلات اکٹھی کرلی گئی ہیں ،جسارت کو معلوم ہوا ہے کہ پنجاب حکومت نے محکمہ بلدیات کو مراسلہ جاری کر کے تفصیلات مانگ لی ہیں، مراسلے کے مطابق اسٹیٹ افسروں نے بلدیات، کمشنر آفس، ڈی سی آفس، میٹرو پولیٹن کارپوریشن سمیت دیگر محکموں کے افسروں سے دو روز میں رپورٹ طلب کی ہے، سرکاری بنگلوں اور رہائش گاہوں کی مالیت سے متعلق رپورٹ پر وزیراعظم
عمران خان کو پیش کی جائے گی۔ سیکرٹری بلدیات عارف انوار بلوچ کو تمام تفصیلات اکٹھی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ