سینیٹ کی 2 قائمہ کمیٹیوں  کے اجلاس آج ہوں گے

28

اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) سینیٹ کی2 قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس آج پیر کو ہوں گے ۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا اجلاس چیئرمین سینیٹر مشتاق احمد کی صدارت میں 11بجے ہوگا ، جس میں وزرت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی طرف سے بریفنگ دی جائے گی ، جبکہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کا اجلا س ساڑھے 10بجے سینیٹر ستارہ ایاز کی صدارت میں ہو گا ، اجلاس میں وزارت موسمیاتی تبدیلی کی جانب سے کلائمیٹ چینج اتھارٹی کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی جبکہ وزرت کی جانب سے رواں سیزن میں اسلام آباد اور صوبوں میں درخت لگانے کے حوالے سے بھی بریفنگ دی جائے گی ، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کیڈ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس بھی ( آج) ہو گا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ