مودی سرکار ہر محاذ پر ناکام ہوچکی‘عوام بدظن ہیں‘ منموہن سنگھ

87
نئی دہلی: سابق وزیراعظم منموہن سنگھ کپل سبل کی کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کررہے ہیں
نئی دہلی: سابق وزیراعظم منموہن سنگھ کپل سبل کی کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کررہے ہیں

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) سابق وزیراعظم منموہن سنگھ نے کہا ہے کہ مودی حکومت اقتصادی، زرعی اور ہمسایوں کے ساتھ تعلقات سمیت تمام محاذوں پر ناکام ہوچکی ہے۔ عوام ترقی کے سرکاری دعووں سے متاثر نہیں ہے۔ کانگریس کے رہنما کپل سبل کی کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کو آج جس زرعی بحران کا سامنا ہے اس سے حکومت اچھی طرح نہیں نمٹ سکی۔ کسانوں کو اب تک اس بات کا یقین نہیں ہوتا کہ انہوں نے جو پیداوار دی ہے اس کا انہیں مناسب معاوضہ ملے گا۔ سنگھ نے کہا کہ سبل نے جو کتاب تحریر کی ہے کہ اس میں مودی حکومت کے4سالہ دور کا بھرپور اور جامع تجزیہ پیش کیا گیا ہے۔ حکومت نے عوام سے 2014ء کے لوک سبھا انتخابات میں جو وعدے کیے تھے، وہ اسے پورا کرنے میں ناکام رہی اور اس کتاب میں اس کی بھرپور تفصیلات فراہم کی گئی ہیں۔ وزیراعظم نے وعدہ کیاتھا کہ وہ ہر سال 2کروڑ افراد کو ملازمتیں فراہم کریں گے۔ صورت حال یہ ہے کہ گزشتہ4برسوں میں اس سمت کمی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔
منموہن سنگھ

Print Friendly, PDF & Email
حصہ