صدر ممنون کو الوداعی گارڈ آف آنر پیش،عارف علوی آج حلف اٹھائیں گے 

117
اسلام آباد: صدر ممنون حسین الوداعی گارڈ آف آنر کا معائنہ کررہے ہیں
اسلام آباد: صدر ممنون حسین الوداعی گارڈ آف آنر کا معائنہ کررہے ہیں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈ یسک)صدر مملکت ممنون حسین اپنے عہدے کی مدت پوری ہونے پر ایوان صدر سے رخصت ہوگئے۔صدر ممنون حسین نے ایوان صدر میں ہفتے کوبحیثیت صدر مملکت آخری روز گزارا، صدر مملکت کو الوداعی گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، پاک فوج کے چاق وچوبند دستے نے صدر مملکت کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔صدر مملکت نے ایوان صدر کے افسران و عملے سے الوداعی ملاقاتیں کیں اور فرداً فرداً عملے کے ارکان سے مصافحہ کیا،جس کے بعد ممنون حسین ایوان صدر سے رخصت ہوگئے۔واضح رہے کہ صدر مملکت ممنون حسین کی عہدے کی مدت ہفتے کی رات 12 بجے ختم ہوگی جب کہ 4 ستمبر کو صدارتی الیکشن میں کامیاب ہونے والے ڈاکٹر عارف علوی(آج) اتوار کوپاکستان کے 13ویں صدر مملکت کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے۔

 

Print Friendly, PDF & Email
حصہ