دھاندلی کی تحقیقات کیلیے کمیشن بننے تک حکومت نہیں چلنے دیں گے،شہباز شریف 

80
لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں
لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں

لاہور(مانیٹرنگ ڈ یسک )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہدھاندلی کی تحقیقات کے لیے کمیشن بننے تک حکومت نہیں چلنے دیں گے۔ گزشتہ روزلاہور میں (ن) لیگی ر ہنماؤں شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال اور مریم اورنگزیب کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ الیکشن میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کے لیے پارلیمانی کمیشن بننے تک کوئی کارروائی چلنے نہیں دیں گے،عمران خان عوام کے ووٹوں کی نہیں بلکہ دھاندلی کی پیداوار ہیں،اپوزیشن کے ساتھ ساتھ حکومتی اتحاد میں شامل جماعتیں بھی دھاندلی کا رونا رورہی ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ17اگست کو وزیراعظم کے انتخاب والے روز قومی اسمبلی میں عمران خان نے دھاندلی کی تحقیقات کے لیے پارلیمانی پارٹی کمیشن بنانے کا وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ جلد کمیشن کا اعلان کروں گا تاہم3 ہفتے ہوگئے تاحال کمیشن نہیں بنایا گیا، ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ پارلیمانی کمیشن بننے تک کسی کارروائی کوآگے نہیں بڑھنے دیں گے، عوام دشمن اقدامات کی اسمبلی کے اندر اور باہر بھرپور مزاحمت کریں گے، دھاندلی کی تحقیقات کے لیے کمیشن بنایا جائے اور آئندہ انتخابات میں دھاندلی کو روکنے کے لیے تجاویز پیش کی جائیں۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ حکومت کے پہلے 20روزمیں گیس، بجلی اور کھاد کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کیا گیا، اس سے کروڑوں خاندانوں پر تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے، حکومت کو زیادتی و ظلم کرنے کی اجازت نہیں دیں گے،( ن) لیگ کی حکومت میں لوڈ شیڈنگ ختم ہوگئی تھی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ