وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر گورنرہاوس مری کو عوام کیلئے کھول دیا گیا

319

گورنرپنجاب چودھری سرور نے وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پرگورنرہاوس مری کوعوام کیلئے کھول دیا، عوام صبح 10 سے شام 6 بجے تک گورنرہاوس مری دیکھ سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق نومنتخب صدر پاکستان کی تقریب حلف براداری میں شرکت کے بعد گورنرپنجاب چودھری سرورمری پہنچے جہاں انہوں نے گورنرہاوس مری کوعوام کیلئے کھولنے کے لئے حتمی فیصلے کیلئے مشاورت شروع کی ۔جس کے بعد وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پرگورنرہاوس مری کوعوام کیلئے کھول دیاگیا۔

اس موقع پر گورنرپنجاب چودھری سرور نے کہا کہ عوام صبح 10 سے شام 6 بجے تک گورنرہاؤس مری دیکھ سکیں گے۔واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم کی ہدایت پر ہی کراچی کے گورنر ہاوس کو بھی عوام کے لئے کھول دیا گیا ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ