باکسر عامر خان نے کولمبیئن حریف سیموئل ورگاس کو شکست دیدی

139

پاکستانی نڑاد برطانوی باکسر عامر خان نے سپرویلٹر ویٹ کیٹیگری میں کولمبین حریف سیموئیل ورگاس کو زبردست مقابلے کے بعد شکست دے دی۔

فائٹ انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں منعقد ہوئی جسے دیکھنے کے لیے برٹش پاکستانیوں کی بڑی تعداد بھی باکسنگ ایرینا میں موجود تھی۔مقابلے کے دوران باکسر ورگاس کے مکے سے ایک بار عامر خان رنگ میں گرے تاہم فوری طور پر سنبھلنے میں کامیاب رہے اور چند ہی لمحوں میں ورگاس پر مکوں کی برسات کردی۔

تمام 12 راؤنڈز میں عامر خان نے حریف کو108-119، 109-119 اور 110-118 پوائنٹس سے شکست دی۔عامرخان کی فتح پر برٹش پاکستانیوں نے برمنگھم ایرینا کے باہر جیت کا جشن مناتے ہوئے بھنگڑے ڈالے اور پاکستانی پرچم تھام کر ڈھول کی تھاپ پر رقص بھی کیا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ