پاکستان کی بہادر فوج دنیا کی نمبر ون ہے ,ذیشان الطاف لوہیا 

111

ہمیں اپنے شہداء پر فخر ہے جنہوں نے وطن کی حفاظت کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا
کراچی :زیڈ انٹرنیشنل اسکول کے فاؤنڈر پریذیڈینٹ ذیشان الطاف لوہیا نے یوم دفاع پاکستان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہکا کہ پاکستان کی بہادر فوج دنیا کی نمبر ون فوج ہے اورہمیں اپنے شہداء پر فخر ہے جنہوں نے وطن کی حفاظت کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیاہم اپنے شہداء اور غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ یوم دفاع پاکستان منانے کا مقصد اپنی بہادر فوج کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے چونکہ آج 6ستمبرکے دن ہم ان کے کارناموں پر روشنی ڈالتے ہوئے اپنے بچوں کو وطن سے محبت اور اس پر قربان ہونے کا درس دیتے ہیں ذیشان الطاف لوہیا نے کہا کہ ہم ان شہیدوں کی وجہ سے آج آزاد فضاء میں سانس لے رہے ہیں ہماری بہادر افواج نے 1956 ؁ء کی جنگ میں دشمن کے دانت کھٹے کر دیئے تھے اور اسے ناقابل تلافی نقصان پہنچایا تھاجو وہ ہمیشہ یاد رکھے گا انہوں نے کہا کہ وطن کو جب بھی ضرورت پڑی تو قوم کا بچہ بچہ اپنی فوج کے ہمراہ وطن پر مر مٹنے کے لئے تیار ہے چونکہ وطن کی آزادی ہر چیز پر مقدم ہے اور ہمیں پیار ہے پاکستان سے ذیشان الطاف لوہیا نے کہا کہ6ستمبر کے دن ہمیں اپنے شہید اور غازی فوجی جوانوں کے اہل خانہ سے مل کر انہیں خراج تحسین اور خراج عقیدت پیش کر نا چاہئے اور ان کے کارناموں کو یاد کرنا چاہئے انہوں نے کہا کہ ہماری بہادر افواج چاہے دنیا کا بلند ترین محاذسیاچن ہو یا کوئی اور محاذ یا ملک میں امن کے قیام کے لئے آپریشن ضرب عضب یا آپریشن درالفسادہو ہمارے بہادر فوجی جوان ہر وقت دشمن سے مقابلے کے لئے تیار رہتے ہیں ذیشان الطاف لوہیا نے کہا کہ ہماری بہادر افواج اقوام متحدہ کی امن فوج میں بھی خدمات سر انجام دیتی ہے اور اس نے ایسے کارنامے انجام دیئے ہیں کہ دنیا دنگ رہے جا تی ہے انہوں نے کہا کہ ہم پشاور کے آرمی پبلک اسکول کے معصوم شہید اور غازی بچوں کو نہیں بھول سکتے ہیں جنہیں دہشتگردوں نے شہیدکر دیا تھاان معصوم شہید اور غازی طلباء کو رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا ذیشان الطاف لوہیا نے کہا کہ پاک افواج ہمارے سر کا تاج ہے جو ملک کے دفاع اور سا لمیت کے لئے ہمہ وقت تیار رہتی ہے

Print Friendly, PDF & Email
حصہ
mm
قاضی جاوید سینئر کامرس ریپورٹر اور کامرس تجزیہ، تفتیشی، اور تجارتی و صنعتی،معاشی تبصرہ نگار کی حیثیت سے کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں ۔جسارت کے علاوہ نوائے وقت میں ایوان وقت ،اور ایوان کامرس بھی کرتے رہے ہیں ۔ تکبیر،چینل5اور جرءات کراچی میں بھی کامرس رپورٹر اور ریڈیو پاکستان کراچی سے بھی تجارتی،صنعتی اور معاشی تجزیہ کر تے ہیں qazijavaid61@gmail.com