عدالت عظمیٰ کی جے آئی ٹی کودرست نہیں سمجھتا‘ لطیف کھوسہ

40

اسلام آباد (آن لائن )پیپلز پارٹی کے رہنما سردار لطیف کھوسہ نے کہاہے کہ عدالت عظمیٰ کی جانب سے منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کے لیے بنائی جانے والی جے آئی ٹی کومیں قابل تحسین سمجھتا ہوں اور نہ ہی پیپلز پارٹی ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ کرپشن کے خلاف صفر حد برداشت ہونی چاہیے ۔اس کیس میں 15ملزمان ہیں جن میں آصف زرداری اور فریال تالپور ملزم نہیں، ایف آئی اے نے دباؤکے تحت اس میں آصف زرداری کوملوث کیا تھا۔ آصف زرداری کے ساتھ اومنی کمپنی کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ جے آئی ٹی آصف زرداری کے خلاف نہیں ہے جن لوگوں کا پیسہ ہے وہ تسلیم کررہے ہیں کہ یہ ان کا پیسہ ہے۔انہوں نے بھاشاڈیم کی تعمیر سے متعلق کہا کہ بھاشاڈیم ہمارے دور میں شروع ہوا تھا، ا س کے لیے پیسہ مختص کیا اور زمین حاصل کی تھی۔یہ چیزیں ایک دن میں نہیں بن جاتیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ