دورہ انگلینڈ میں کوہلی کی شاندار پرفارمنس کو ترس گیا ،چیپل

81
180908-10-23

لندن (جسارت نیوز)بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ گریگ چیپل نے کہا ہے کہ دورہ انگلینڈ کے دوران ویرات کوہلی کی شاندار کارکردگی دیکھنے کو ترس گیا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ کوہلی میں اتنی صلاحیت ہے کہ وہ مشکل حالات میں خود کو ایڈجسٹ کر کے بہترین پرفارمنس پیش کرے ، لیکن ابھی تک دورہ انگلینڈ کے دوران ہم نے کوہلی کی بیٹنگ کے حوالے سے جو کچھ سوچ رکھا تھا وہ ہمارے سامنے نہیں آیا ۔اس سے قبل 2014کے دورہ انگلینڈ میں بھی کوہلی کی کارکردگی انتہائی خراب رہی تھی جب انہوں ںے 5 ٹیسٹ میچوں میں صرف 134 رنز بنائے تھے۔ کوہلی اب تک سیریز کے4 ٹیسٹ میچز میں 68 کی اوسط سے 544 رنز بنا چکے ہیں اور سیریز کا آخری میچ ابھی باقی ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ