مدینہ کی ریاست بنانے والے قادیانیوں کو مشیر لگا رہے ہیں

76

سکھر (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی ضلع سکھر کے امیر علامہ حزب اللہ جکھرو نے کہا ہے پاکستان اسلام کا مرکز ہے، اس لیے دشمن کی آنکھوں میں کھٹک رہا ہے، آج ہی کی تاریخ کو قادیانیوں کو اقلیت قرار دیا گیا تھا لیکن دین دشمن لابی پھر سرگرم ہوگئی ہے۔ مدرسہ تفہیم القرآن میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قادیانی عاطف میاں کو اقتصادی مشیر لگانے کا فیصلہ واپس لے کر عمران خان نے عقل سے کام لیا ہے، حکومت میں موجود سیکولر اور لادین طبقہ ملک کے بنیادی اساس کیخلاف سازش کررہا ہے۔ فواد چودھری اور شفقت محمود کی موجودگی میں حکومت کو کسی دشمن کی ضرورت نہیں، عمران خان انہیں فوری برطرف کردیں۔ ہم ختم نبوت کے قانون کی حفاظت کریں گے، قادیانی لابی کو ملک کے کلیدی عہدوں سے ہٹایا جائے۔ قادیانی کافر ہیں، وہ مسلمانوں کے دوست نہیں ہوسکتے۔ لہٰذا انہیں کوئی عہدہ نہ دیا جائے ورنہ ملک گیر تحریک ختم نبوت چلائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مدارس کے نصاب سے چھیڑ چھاڑ بند کی جائے، مدارس میں امت کے قائد تیار ہوتے ہیں حکومت اسکول اور کالج سے علما پیدا کرکے دکھائے۔ وہاں کے نصاب میں اصلاح کی جائے، مدینہ کی ریاست بنانے والے قادیانیوں کو مشیر لگا رہے ہیں، یہ کیسی مدینہ کی ریاست ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت اپنے تمام سفارت خانوں میں تعینات قادیانیوں کو فوری ہٹائے اور ملک میں اسلامی قوانین پر عمل کروائے۔ جمعہ کی چھٹی کا اعلان کیا جائے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ