چین میں تیار ہونے والا پانچواں جہاز پی این ایس ایس کشمیر بیڑے میں شامل

102
پی این ایس ایس کشمیرکے بیڑے میں شامل ہونے کی تقریب میں مہمان خصوصی صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان کے ساتھ افسران کا گروپ فوٹو
پی این ایس ایس کشمیرکے بیڑے میں شامل ہونے کی تقریب میں مہمان خصوصی صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان کے ساتھ افسران کا گروپ فوٹو

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کا چین میں تیار ہونے والا پانچواں جہاز پی ایم ایس ایس کشمیر ایک پروقار تقریب میں مورخہ 7 ستمبر 2018 کو باقاعدہ طور پر بیڑے میں شامل کردیا گیا۔ صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔ تقریب میں ممتاز فوجی، وفاقی سیکرٹریز اور صوبائی شخصیات نے شرکت کی۔ پی ایم ایس ایس کشمیر پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے آپریشنز کو موثر انداز میں نبھانے کے لیے جدید فن تعمیر، مشینری اور دفاعی ساز و سامان سے مکمل طور پر لیس ہے۔ ڈائریکٹر جنرل پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی ریئر ایڈمرل ذکا الرحمان ستارہ امتیاز ملٹری نے اپنے استقبالیہ خطاب میں اس بات پر روشنی ڈالی کہ درکار میری ٹائم چیلنجز سے بروقت نمٹنے، قانونی اور قومی ذمہ داریوں کو پورا کرنے اور صلاحیتوں میں اضافے کے لیے یہ پروگرام تجویز کیا گیا تھا جو باقاعدہ طور پر وفاقی گورنمنٹ نے منظور کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی میں مزید نئے جہاز کی شمولیت معتبر سمندری اور سی پیک (CPEC) کی حفاظتی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لیے منفرد اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی سمندری حدود میں نا صرف قانون کی بالا دستی قائم رکھے ہوئے ہے بلکہ پاکستان کے (EEZ) معاشی مفاد کا بھی محافظ ہے۔ ڈائریکٹر جنرل پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے خاص طور پر ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس جہاز کا نام پی ایم ایس ایس کشمیر رکھنے کا مقصد پاکستان کے حامل حصے کشمیر کے ساتھ اظہار یکجہتی کا منہ بولتا ثبوت ہے اور یہ کشمیری لوگوں کی انتہک کوششوں کی علامت ہے جو اقوام متحدہ کی قرارداد کی روشنی میں اپنے حقوق کے حصول کے لیے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کررہے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ