تھر کول منصوبے کے بعد اسلام کوٹ میں سرمایہ کاری میں اضافہ

60
سندھ اربن پلاننگ ڈائریکٹوریٹ اور تھر فاؤنڈیشن کی جانب سے اسلام کوٹ شہر کو جدید منصوبہ بندی کے حوالے سے منعقدہ مشاورتی اجلاس کے موقع پر لیا گیا فوٹو
سندھ اربن پلاننگ ڈائریکٹوریٹ اور تھر فاؤنڈیشن کی جانب سے اسلام کوٹ شہر کو جدید منصوبہ بندی کے حوالے سے منعقدہ مشاورتی اجلاس کے موقع پر لیا گیا فوٹو

اسلام کوٹ (کامرس نیوز) اسلام کوٹ سندھ کی واحد تحصیل بن گئی ہے جہاں پر سائنسی بنیادو پر منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، تھر کول منصوبے کے بعد یہاں سرمایہ کاری بڑھی ہے اور آنے والے 20 سالوں میں شہر کا نقشہ ہی تبدیل ہو گا، بہتر منصوبہ بندی سے مستقبل میں مسائل سے بچا جا سکتا ہے، مسائل سے بچنے کے لیے موثر منصوبہ بندی کے لیے انتظامیہ، شہریوں، میڈیا اور بیوپاریوں کو مشترکہ طور پر اقدامات اٹھانے ہوں گے، ان خیالات کا اظہار سندھ اربن پلاننگ ڈائریکٹوریٹ اور تھر فاؤنڈیشن کی جانب سے اسلام کوٹ شہر کو جدید منصوبہ بندی کے حوالے سے منعقدہ مشاورتی اجلاس میں کیا گیا. مشاورتی کانفرنس میں شہریوں، بلدیاتی اداروں کے منتخب نمائندوں، بیوپاریوں، صحافیوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی. تقریب میں بات چیت کرتے ہوئے سندھ اربن ڈائریکٹوریٹ کے ڈائریکٹر ممتاز ھالیپوٹو نے کہا کہ کسی بھی شہر کی پائیدار ترقی کے حوالے سے وہاں کے باسیوں کا تعاون لازمی ہوتا ہے، انہوں نے کہا کہ میٹنگ کا اصل مقصد یہ ہے کہ یہاں کے لوگوں کو شہر کی ترقی کے لیے ذہنی طور پر تیار رہنا چاہیے اور مقامی لوگوں کو ترقی والے ماڈل میں شمولیت اختیار کر کے باہمی ترقی کو یقینی بنایا جائے، انہوں نے کہا کہ ایڈوانس منصوبہ بندی کر کے اپنے شہر کو خوبصورت بنانا ہوگا، پلاننگ کنسلٹنٹ مسعود جعفری ماسٹر پلاننگ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی شہر کی بڑھتی ہوئی آبادی کو نظر میں رکھتے ہوئے وہاں پر ایڈوانس منصوبہ بندی کی ضرورت پیش آتی ہے، انہوں نے کہا کہ اسلام کوٹ سندھ کی واحد تحصیل ہے جہاں پر اس قسم کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، انہوں نے کہا کہ تھر کول منصوبے کے بعد یہاں پر سرمایہ کاری بڑھی ہے اور آنے والے 20 سالوں میں اسلام کوٹ کا نقشہ ہی تبدیل ہوگا، اسی لیے پلاننگ سے بنائے گئے شہر میں مسائل سے بچا جا سکتا ہے، مسائل سے بچنے کے لیے موثر منصوبہ بندی کے لیے انتظامیہ، شہریوں، میڈیا اور بیوپاریوں کو مشترکہ معاونتی اقدامات اٹھانے ہوں گے، ٹاؤن کمیٹی اسلام کوٹ چیئر مین کملیش کمار نے کہا کہ ٹاؤن انتظامیہ شہر کی ترقی چاہتی ہے اسی لیے ان مکمل تعاون رہے گا، سابق ناظم گھنشام داس پاروانی نے کہا کہ پہلے جس حالت میں شہر ہیں اس حالت کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں، انہوں نے کہا کہ نئے تعمیراتی کام کو تو بہتر منصوبہ بندی سے کیا جا سکتاہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ