چینیوں کی پاکستان کے حلال فوڈ میں دلچسپی

62
سیچوان انٹرنیشنل چیمبرکی کمیٹی کے چیئرمین ما جیوجن کو صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس شیخ عامر وحید شیلڈ پیش کررہے ہیں
سیچوان انٹرنیشنل چیمبرکی کمیٹی کے چیئرمین ما جیوجن کو صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس شیخ عامر وحید شیلڈ پیش کررہے ہیں

اسلام آباد (کامرس نیوز ) چین کے سیچوان انٹرنیشنل چیمبر آف کامرس حلال فوڈ پروفیشنل کمیٹی کے ایک وفد نے کمیٹی کے چیئرمین ما جیوجن کی قیادت میں اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا اور زراعت، حلال فوڈ، فوڈ پراسسنگ، فارماسوٹیکلز اور لائیواسٹاک و ڈیری سمیت دیگر شعبوں میں پاکستان کی تاجر برادری کے ساتھ کاروباری شراکتیں قائم کرنے میں دلچسپی کااظہار کیا۔ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ عامر وحید، سینئر نائب صدر محمد نوید ملک اور نائب صدر نثار مرزا بھی اجلاس میں موجود تھے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سیچوان انٹرنیشنل چیمبر آف کامرس حلال فوڈ پروفیشنل کمیٹی کے چیئرمین ماجیوجن نے کہا کہ سیچوان صوبہ چین کے جنوب مغرب میں واقع ہے جو سی پیک منصوبے کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیچوان کی مجموعی قومی پیداوار 458ارب ڈالر سے زائد ہے اور اس لحاظ سے یہ چین کی چھٹی سب سے بڑی صوبائی معیشت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیچوان میں مسلمانوں کی تعداد لاکھوں میں ہے اور اس لحاظ سے یہ صوبہ پاکستان کے ساتھ مضبوط تجارتی و اقتصادی تعلقا ت قائم کرنے کی عمدہ صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے وفد کا پاکستان کا دورہ کرنے کا مقصد زراعت، حلال فوڈ، فوڈ پراسسنگ، فارماسوٹیکلز اور لائیوا سٹاک و ڈیری سمیت دیگر شعبوں میں پاکستان کی تاجر برادری کے ساتھ کاروباری شراکتیں قائم کرنے کے مواقع تلاش کرنا ہے۔ ما جیوجن نے کہا کہ ان کے صوبے میں سیچوان سینٹر قائم کیا گیا ہے جو مغربی چین اور یورپ کے درمیان تجارتی، ثقافتی اور تعلیمی روابط مضبوط کرنے کے لیے سرگرم عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے تعاون سے اسلام آباد میں بھی سیچوان سینٹر کی شاخ قائم کرنا چاہتے ہیں تا کہ پاکستان اور مغربی چین کے درمیان بھی ان شعبوں میں روابط کو مزید مستحکم کیا جائے۔ انہوں نے چیمبر کے وفد کو سیچوان صوبے کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی تا کہ وہ چین کی تاجر برادری کے ساتھ کاروباری تعلقات قائم کرنے کے نئے مواقع تلاش کرے۔ چینی وفد سے خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ عامر وحید نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی مثالی ہے جبکہ سی پیک منصوبے نے دونوں ممالک کے درمیان طویل المدت پارٹنرشپ قائم کر دی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ