جرمنی فرانس سربراہ ملاقات یورپی یونین کے اجلاس کی تیاریاں

72
مارسئی: جرمن چانسلر انجیلا مرکل اور فرانسیسی صدر عمانویل ماکروں پریس کانفرنس کررہے ہیں
مارسئی: جرمن چانسلر انجیلا مرکل اور فرانسیسی صدر عمانویل ماکروں پریس کانفرنس کررہے ہیں

پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) فرانسیسی صدر عمانویل ماکروں نے مارسے میں جرمن چانسلر انجیلا مرکل سے ملاقات کی۔ یورپی یونین اجلاس سے قبل دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات کو انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ خبررساں اداروں کے مطابق انجیلا مرکل اور عمانویل ماکروں نے افریقی اور جنگ زدہ ممالک سے یورپ کی جانب بڑے پیمانے پر مہاجرت، یورو زون میں اصلاحات اور بریگزٹ جیسے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔ واضح رہے کہ آسٹریا کے شہر سالزبرگ میں 20ستمبر کو ہونے والی یورپی یونین کے اجلاس میں بھی یہ موضوعات زیر بحث آئیں گے۔
سربراہ ملاقات

Print Friendly, PDF & Email
حصہ