سوئیڈن میں انتخابات سے قبل مہاجرین کا بحران زیربحث

65
اسٹاک ہوم: انتخابی مہم کے دوران نسل پرستی کے خلاف مظاہرہ کیا جارہا ہے
اسٹاک ہوم: انتخابی مہم کے دوران نسل پرستی کے خلاف مظاہرہ کیا جارہا ہے

اسٹاک ہوم (انٹرنیشنل ڈیسک) سوئیڈن میں اتوار کو ہونے والے انتخابات میں انتہائی دائیں بازو کی سیاسی جماعتیں بہتر کارکردگی دکھا سکتی ہیں۔ انتخابات سے قبل کیے گئے جائزوں کے مطابق مہاجرت کا بحران ملک میں ووٹرز کو مہاجر مخالف سیاستدانوں کی طرف راغب کر رہا ہے۔ تاہم خبررساں اداروں کا کہنا ہے کہ الیکشن کے نتائج غیر متوقع بھی ہو سکتے ہیں۔ جائزوں کے مطابق بائیں بازو کے نظریات کے حامل وزیر اعظم اسٹیفن لوفون کا سیاسی بلاک اور مہاجرت مخالف گروہ دونوں ہی قطعی اکثریت حاصل کرنے میں ناکام ہو جائیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ