برازیل میں اہم صدارتی امیدوار جائیر بولسونارو چاقو حملے میں زخمی

85
برازیل: چاقو کے وار سے زخمی ہونے والے صدارتی امیدوار جائیر بولسونارو کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے
برازیل: چاقو کے وار سے زخمی ہونے والے صدارتی امیدوار جائیر بولسونارو کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے

برازیلیا (انٹرنیشنل ڈیسک) برازیل میں صدارتی انتخابات کے اہم رہنما جائیر بولسونارو چاقو کے وار سے زخمی ہوگئے۔ مقامی میڈیا کے مطابق جمعرات کی شب جنوب مشرقی ریاست میناس گیرائس میں منعقدہ ایک ریلی کے دوران انتہائی دائیں بازو کے خیالات کے حامی 63سالہ سیاستدان پر حملہ کیا گیا۔ طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ زخم گہرا ہے لیکن وہ خطرے سے باہر ہیں۔ مقامی پولیس نے بتایا کہ مشتبہ حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا۔ یاد رہے کہ برازیل میں اکتوبر میں الیکشن کا انعقاد ہوگا۔
برازیل /صدارتی امیدوار

Print Friendly, PDF & Email
حصہ