چینی وزیر خارجہ وفد کے ساتھ3روز ہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

55
اسلام آباد: چین وزیرخارجہ کا اسلام آباد پہنچنے پر استقبال کیا جارہا ہے
اسلام آباد: چین وزیرخارجہ کا اسلام آباد پہنچنے پر استقبال کیا جارہا ہے

اسلام آباد (اے پی پی) چین کے وزیرخارجہ 3 روزہ دورے پر جمعے کو اسلام آباد پہنچ گئے،3 وزرا سمیت اعلیٰ سطح کا وفد بھی ان کے ساتھ ہے۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق وہ اپنے قیام کے دوران وفود کی سطح پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے بات چیت کریں گے۔وہ وزیراعظم عمران خان بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ اور نئے منتخب صدر عارف علوی سے بھی ملاقات کریں گے۔ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات، چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور افغان امن عمل زیر بحث آئیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ