عمران خان کے صاحبزادے لندن سے اسلام آباد پہنچ گئے

280

اسلام آ باد: وزیراعظم عمران خان کے صاحبزادے قاسم اور سلیمان ہفتہ کو لندن سے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

عمران خان کے بیٹے پی آئی اے کی پرواز نمبر پی کے 786 سے اسلام آباد آئے ہیں۔

عمران خان کے وزیراعظم بننے کے بعد سے ان کے بیٹوں کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے۔

قاسم اور سلیمان 4 روز بنی گالہ میں والد کے ساتھ وقت گزاریں گے۔

واضح رہے کہ عمران خان نے گزشتہ ماہ 18 اگست کو وزارت عظمیٰ کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا تاہم انہوں نے حلف برداری کی تقریب میں اپنے بیٹوں کو شرکت کرنے سے منع کر دیا تھا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ