نہتے فلسطینیوں نے اسرائیلی ڈرون مار گرایا

159

مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیلی سرحد پر نہتے فلسطینی مظاہرین نے ایک ڈرون کو جال کے ذریعے پکڑ کر ناکارہ بنا دیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں ایک بار پھر پر امن مظاہروں کو روکنے کے لیے اسرائیلی فوج نے طاقت کا بے دریغ استعمال کیا۔ روایتی طریقوں کے علاوہ اسرائیلی فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس ڈرون کا بھی استعمال کیا۔

جذبہ آزادی سے سرشار نہتے مظاہرین نے فضاء میں اُڑتے ڈرون پر جال پھینک کر پکڑ لیا اور اسے ناکارہ بنا دیا۔ مظاہرین کی جانب سے ڈرون کو پرندوں کے شکار کے لیے استعمال ہونے والے جال سے پکڑنا اپنی نوعیت کا منفرد واقعہ ہے۔

قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 17 سالہ فلسطینی نوجوان شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں جنہیں قریبی اسپتال میں طبی امداد مہیا کی جا رہی ہے۔

 

 

Print Friendly, PDF & Email
حصہ