سا بق سیکر یٹری محمد رضوان بھٹی کے والد اور رو زنامہ قومی ا خبار کے ایدیٹر الیاس شاکر کے انتقال پر اظہار تعزیت،

86

)کراچی یو نین آف جر نلسٹس دستور کے سا بق سیکر یٹری، کراچی پریس کلب کے سابق جوائنٹ سیکرٹری، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے مرکزی مجلس عاملہ کہ رکن اوربزنس ریکارڈر کے سینئر کامرس رپورٹر محمد رضوان بھٹی کے والد محمد رمضان بھٹی اور قومی اخبار کے ایڈیٹر الیاس شاکر گز شتہ روز قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ،محمد رضوان بھٹی کے والد کی نماز جنازہ بعد نماز عصر لال مسجد (جامع مسجد)بلاک فائیو ناظم آباد پاپوش نگر میں ادا کی گی۔بعدا زاں مرحوم کو پاپوش نگر قبرستان میں سپر دخاک کر دیا گیا ،جبکہ قومی اخبار کے ایڈیٹر الیاس شاکر کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر رحمانیہ مسجد طارق روڈ میں ادا کی گی اورتدفین سوسائٹی قبرستان طارق روڈ میں کی گئی۔مرحومین کی نماز جنازہ اہل خانہ، عزیز و اقارب،سیاسی و مذہبی جما عتوں کے رہنماؤں، سینئر صحافیوں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی ،نماز جنازہ میں کراچی پریس کلب کہ صدر احمد خان ملک ،سیکریٹری مقصود یوسفی، جوائنٹ سیکریٹری نعمت خان، مجلس عاملہ کے کفیل الدین فیضان،شمس کیر یو،سعید سر بازی، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (دستور) کے جنرل سیکرٹری سہیل افضل خان، اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل شعیب احمد،جماعت اسلا می کراچی کے امیر حا فظ نعیم الرحمن،سیکر یٹری اطلاعات زاہد عسکری،مجاہد چنا،کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے صدر طارق ابو الحسن، نائب آصف جئے جا، جوائنٹ سیکریٹری منیر عقیل انصاری،روزنامہ جسارت کے ایڈیٹر رپو ر ٹنگ مسعود انور، ایکسپریس کے بیورو چیف فیصل حسین،عمران احمد، روزنامہ بزنس ریکارڈر کہ ایڈ یٹر وانق زبیری ،جنگ لند ن کے ہمایوں عزیز، روزنامہ جسارت کے چیف رپو رٹر واجد حسین انصار ی ،نسیم صدیقی، یحییٰ پولانی،عابد قمر،کفیل احمد،سید ابن الحسن ،آل کراچی تاجر اتحاد کے عتیق میر سمیت صحافی کی بڑی تعداد شریک تھی۔محمد رضوان بھٹی کے والد اور رو زنامہ قومی ا خبار کے ایدیٹر الیاس شاکر کے انتقال پر کراچی پریس کلب کے صدر احمد خان ملک ، سیکریٹری مقصود یوسفی ، کراچی یونین ٓآف جرنلسٹس دستور کے صدر ،پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (دستور) کے جنرل سیکرٹری سہیل افضل خان، اور مرکزی مجلس عا ملہ اور کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے اراکین مجلس عاملہ نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کر تے ہوئے مرحوم کے اہلِ خانہ و پسماندگان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحومین کے درجات بلند فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ علاوہ ازیں محمد رضوان بھٹی کے والد محمد رمضان بھٹی کے ایصال ثواب کے لئے دعا اتوار کو ظہر تا عصر ان کی رہائش گاہA121۔رؤئیداد نگر نزد لال مسجد پاپوش نگر میں میں ہو گی۔تمام دوست واحباب سے شرکت کی درخواست ہے۔

Print Friendly, PDF & Email