سراج تیلی کی آمریت کے خاتمہ کے لیے کراچی چیمبر میں پیٹریاٹ گروپ کی حمایت کی,منیر 

113

یونائٹیڈ بزنس گروپ نے کراچی چیمبر الیکشن میں پیٹریاٹ گروپ کی حمایت کردی، زبیر طفیل 

کراچی چیمبر کے حوالے سے تاجروں کے مسائل بڑھتے جارہے تھے ، 

طے پایاہے کہ پاکستان بزنس گروپ فیڈریشن کے انتخابات میں یو بی جی کو کریگا،تگلزار فیروز 

کراچی: یونائٹیڈ بزنس گروپ(یوبی جی) کے ایس ایم منیر نے پریس کانفرنس سے خطاب کر ہوئے کہا کہ سراج تیلی کی آمریت کے خاتمہ کے لیے کراچی چیمبر آ ف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سالانہ انتخابات میں پیٹریاٹ بزنس گروپ کی حمایت کر نے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ جمعہ کی شام انھوں نے مقامی ہو ٹل میں پریس کا نفرنس میں بتایا کہ تیلی نے ذاتی انا کے لیے کر اچی چیمبر کو برباد کر دیا ہے اور کراچی کے تاجروں کے مسائل حل نہیں کیے جارہے ہیں

اس موقع پر سابق صدر زبیر طفیل نے کہا کہ کراچی چیمبر ملک کا واحد چیمبر ہے جہا ں کی قیادت ایف پی سی سی آئی کے ساتھ مل کر تاجروں کے مسائل حل کر نے سے انکا ر کر تی رہی ہے۔اس موقع پر گلزار فیروز، بی جی کے اراکین خالدتواب ،زبیر طفیل اور پاکستان بزنس گروپ(پی بی جی) کے سرپرست اعلیٰ عقیل کریم ڈھیڈی کی قیادت میں احمدچنائے، مقصود اسماعیل اور یحییٰ پولانی نے بھی خطاب کیا، یحییٰ پولانی نے کہا کہ یونائیٹڈ بزنس گروپ 15ستمبر کوکراچی چیمبرمیں کے الیکشن میں پاکستان بزنس گروپ کے حمایت یافتہ پیٹریاٹ بزنس مین گروپ کی مکمل سپورٹ کرے گا

اس ملاقات میں باضابطہ طور پر یہ بھی طے پایا کہ پاکستان بزنس گروپ وفاق ایوانہائے تجارت وصنعت(ایف پی سی سی آئی)کے انتخابات میں یونائٹیڈ بزنس گروپ کے سامنے انتخابات میں حصہ نہیں لے گا اور یو بی جی کے امیدواروں کی حمایت کریگا۔یو بی جی اور پی بی جی کے رہنماؤں نے دوطرفہ معاہدے کو بزنس کمیونٹی کیلئے سودمند قرار دیا ہے۔اس ضمن میں ایس ایم منیر کا جسارت سے کہنا تھا کہ کراچی چیمبر کے حوالے سے تاجروں کے مسائل بڑھتے جارہے تھے جبکہ ہم بزنس کمیونٹی کو یکجا کرنے کی بھی کوششیں کررہے اور اب وقت آگیا ہے کہ کراچی چیمبر سے تیلی کی آمریت کاخاتمہ کیا جائے ،عقیل کریم ڈھیڈی نے کہا کہ کے پاکستان بزنس گروپ کے ساتھ کراچی چیمبر کیلئے کیا گیا معاہدہ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یو بی جی کراچی چیمبر کے الیکشن میں پیٹریاٹ بزنس گروپ کی حمایت کریگا اور ہمیں امید ہے کہ وہ اپنے منشور کے مطابق کراچی کے تاجروں اورصنعت کاروں کی بہتری کیلئے اوران کے مسائل حل کرنے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں گے۔ اس موقع پر محسن شیخانی ،عارف جیوا ،گلزار فیروز ،اور دیگر تاجروں اور صنعتکا روں کے نمائندے بھی موجود تھے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ
mm
قاضی جاوید سینئر کامرس ریپورٹر اور کامرس تجزیہ، تفتیشی، اور تجارتی و صنعتی،معاشی تبصرہ نگار کی حیثیت سے کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں ۔جسارت کے علاوہ نوائے وقت میں ایوان وقت ،اور ایوان کامرس بھی کرتے رہے ہیں ۔ تکبیر،چینل5اور جرءات کراچی میں بھی کامرس رپورٹر اور ریڈیو پاکستان کراچی سے بھی تجارتی،صنعتی اور معاشی تجزیہ کر تے ہیں qazijavaid61@gmail.com