ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں تمام فریق 17 ستمبر کو طلب

51

اسلام آباد (اے پی پی) انسداد منشیات عدالت نے ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں تمام فریقین کو طلب کرتے ہوئے سماعت 17 ستمبر تک ملتوی کردی ہے۔ جمعرات کو انسداد منشیات عدالت کی جج ارم نیازی نے ایفی ڈرین کوٹہ حاصل کرنے کے بعد اور پہلے سے موجود اثاثوں کے کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پر سابق وفاقی وزیر مخدوم شہاب الدین عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے ملزمان سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی اہلیہ، صاحبزادے علی موسیٰ گیلانی، عبدالقادر گیلانی سمیت تمام ملزمان کو 17 ستمبر کو طلب کر لیا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ