مقبوضہ کشمیر کے عوام نے اپنے حصے کا کام کرلیا ہے‘ عبدالرشیدترابی

60

باغ(صباح نیوز) کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل ممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشیدترابی نے کہا ہے کہ پاکستان کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت عوام اور پاک فوج مل کرکریں ،عالم کفر پاکستان کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے ،انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کے عوام نے اپنے حصے کا کام کرلیا ہے اور ان کا گلہ ہے کہ پاکستان اور آزادکشمیر کی حکومتیں کماحقہ کردار ادا نہیں کرپا رہیں یہ ہماری ذمے داری ہے کہ ہم اس تحریک کو منزل تک پہنچائیں ان خیالات کااظہار انہوں نے سید خادم حسین شہید کی برسی کے موقع پر صدارتی خطبہ دیتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے اپنی تقریر ،وزیر خارجہ نے بھی کشمیر پر بات کی ہے جو حوصلہ افزا ہے لیکن کشمیر محض ایک بیان سے آزاد نہیں ہو گا بلکہ اس کے لیے ٹھوس حکمت عملی اور جامع پالیسی مرتب کرنا ہو گی عمران خان اقوام متحدہ میں خود جا کر کشمیر اور پاکستان کا مقدمہ پیش کریں اس وقت دنیا اور اس کے قائدین عمران خان کی بات سننا اور اس پر توجہ دینا چاہتے ہیں اس موقع کو ضایع نہ کیا جائے ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ