پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت جلدمکمل کی جائے،پرویز الٰہی

53

لاہور(نمائندہ جسارت)اسپیکر پنجا ب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمدخاں بزدارنے پنجاب اسمبلی کی زیر تعمیر بلڈنگ کا دورہ کیا اور بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ اور تعمیراتی کام کرنے والے دیگر اداروں کے افسران کو جلد ازجلد بلڈنگ مکمل کرنے کی ہدایات دیں۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کی نئی بلڈنگ کی لاگت میں 3ارب روپے اضافے کے ذمے دار شہباز شریف ہیں، تعمیراتی کام کو جلد ازجلد پایہ تکمیل تک پہنچایاجائے
۔انہوں نے کہا کہ اگلے سال بجٹ اجلاس ان شا اللہ نئی بلڈنگ میں منعقد ہو گا، 12سال سے زائد عرصے میں بھی بلڈنگ تعمیر نہ ہونا افسوس ناک ہے،مزید تاخیر اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا،بلڈنگ کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا جائے،اضافی اخراجات شہباز شریف سے وصول کیے جانے چاہییں۔ قبل ازیں اسپیکر پنجاب اسمبلی اور وزیر اعلیٰ پنجاب نے وزیر اعظم عمران خان کے وژن کو آگے بڑھاتے ہوئے نئی اسمبلی بلڈنگ کے احاطے میں پودا لگا کر شجرکاری کا آغاز کیا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ