توہین عدالت کیس‘اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب آئندہ سماعت پر طلب 

53

لاہور (نمائندہ جسارت) لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر حکم دیا ہے کہ اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب وقار چودھری آئندہ سماعت پر وزیراعلیٰ سے ہدایات لے کر پیش ہوں۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس علی باقر نجفی نے جاوید اختر ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی درخواست میں عثمان بزدار اور سیکرٹری محکمہ پراسیکیوشن کو فریق بنایا ہے۔ وکیل نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ 2016ء میں درخواست گزار کی بطور پبلک پراسیکیوٹر پرمومشن
سے متعلق اجلاس ہوا۔ درخواست گزار وکیل نے بتایا کہ لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو درخواست گزار کی درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دیا مگر کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ درخواست گزار وکیل نے قانونی نکتہ اٹھایا کہ عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنا توہین عدالت کے مترادف ہے۔ وکیل نے استدعا کی کہ عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ کرنے پر وزیر اعلیٰ پنجاب اور سیکرٹری محکمہ پراسیکیوشن کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ عدالت نے درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب سے 24 ستمبر تک جواب طلب کر لیا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ