نیویارک: ایمریٹس ائرلائن کی پرواز کے 100مسافر بیمار

95
نیویارک: ایمریٹس ائرلائن کی پرواز پہنچنے پر درجنوں ایمبولنس گاڑیاں طلب کی گئی ہیں
نیویارک: ایمریٹس ائرلائن کی پرواز پہنچنے پر درجنوں ایمبولنس گاڑیاں طلب کی گئی ہیں

نیویارک (انٹرنیشنل ڈیسک) متحدہ عرب امارات کی ایمریٹس ائر لائن کے نیویارک آنے والے طیارے میں مسافر اچانک بیمار ہو گئے، جس کے بعد طیارے کو رن وے پر الگ مقام پر روک کر کھڑا کر دیا گیا۔ امریکی محکمے سی ڈی سی کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر فضائی عملے سمیت 100 افراد بیمار ہوئے، جن میں سے 11 مسافر اسپتال گئے، جب کہ دیگر نے طبی امداد لینے سے گریز کیا۔ائر لائن کا کہنا ہے کہ طیارے میں سوار 10 مسافر بیمار ہوئے۔ لیکن امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق درجنوں مسافر بیمار ہیں۔ پولیس اور طبی عملے نے طیارے کا معاینہ کیا اور مسافروں کو طبی امداد فراہم کی گئی۔ رن وے پر درجنوں ایمبولینس گاڑیاں طلب کی گئیں۔ امریکی ذرائع ابلاغ اے بی سی کا کہنا ہے کہ پائلٹ نے طیارے کی لینڈنگ سے پہلے ہی اطلاع دی تھی کہ کئی مریضوں کو کھانسی اور تیز بخار ہو رہا ہے۔ ممکنہ طور پر مسافروں کی بیماری کی وجہ فوڈ پوائزنگ ہوسکتی ہے۔ ایمریٹس ائر لائن کی پرواز 203 دبئی سے نیویارک 9 بج کر 10 منٹ پر روانہ ہوئی تھی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ