حیدرآباد: نظامِ دکن کا ہیرے جڑا سونے کا ناشتہ دان چوری

82
حیدرآباد دکن: نظام کا ہیرے جڑا سونے کا ناشتہ دان میوزیم میں رکھا ہے (فائل فوٹو)
حیدرآباد دکن: نظام کا ہیرے جڑا سونے کا ناشتہ دان میوزیم میں رکھا ہے (فائل فوٹو)

حیدرآباددکن (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت کے جنوبی شہر حیدرآباد دکن میں سابق حکمران نظام دکن کے ہیرا جڑے طلائی ناشہ دان کی تلاش جاری ہے۔چوروں نے اس کے علاوہ یاقوت اور سونے کی بنی ایک چائے کی پیالی، طشتری اور چمچہ بھی چوری کر لیا۔ 3کلو وزنی ان اشیا کی قیمت 70 لاکھ ڈالر بتائی جا تی ہے۔ یہ اشیا آخری نظام میر قاسم علی خان کی ملکیت تھیں۔ ایک زمانے میں وہ دنیا کے امیر ترین شخص تھے۔پیر کی صبح اس چوری کاپتا چلا۔ پولیس کو شبہہ ہے کہ چوری اس سے پہلے والی رات کو ہوئی۔ اسی خاندان سے تعلق رکھنے والی ایک تلوار ایک اور میوزیم سے 10 سال قبل چوری ہو گئی تھی۔پولیس کے مطابق انہیں 2 لوگوں پر چوری کا شبہہ ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ