مہاجرین کی منصفانہ تقسیم پر جرمنی اور جمہوریہ چیک متفق نہ ہو سکے

61
برلن: جرمن چانسلر انجیلا مرکل اور چیک وزیر اعظم آندریج بابس ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کررہے ہیں
برلن: جرمن چانسلر انجیلا مرکل اور چیک وزیر اعظم آندریج بابس ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کررہے ہیں

برلن (انٹرنیشنل ڈیسک) جرمن چانسلر انجیلا مرکل اور چیک وزیر اعظم بابس مہاجرین کے بحران سے نمٹنے کی مشترکہ حکمت عملی پر اتفاق رائے میں ناکام ہو گئے۔ بابس نے برلن میں مرکل سے ملاقات میں اس موضوع پر خصوصی مذاکرات کیے، لیکن نتیجہ کچھ نہ نکلا۔ خبر رساں ادارے ڈی پی اے نے مقامی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ جرمن چانسلر انجیلا مرکل اور چیک جمہوریہ کے وزیر اعظم آندریج بابس کے مابین ملاقات میں مہاجرین سے متعلق اختلافات دور نہیں ہو سکے۔ دونوں ممالک یورپی یونین کی مہاجرت کی پالیسی پر شدید اختلافات رکھتے ہیں۔ چیک وزیر اعظم بابس سے ملاقات کے بعد بدھ کی شام مرکل نے کہا کہ یورپی یونین کی طرف سے مہاجرین کی منصفانہ تقسیم کا فارمولا انتہائی اہم ہے۔ لیکن چیک وزیر اعظم نے کہا کہ ان کی حکومت یورپی یونین کے اس منصوبے کو تسلیم نہیں کرتی۔ اس فارمولے کے تحت طے پایا تھا کہ تمام یورپی یونین رکن ممالک میں مہاجرین کی منصفانہ تقسیم کی جائے گی، تاکہ کسی ایک ریاست پر زیادہ بوجھ نہ پڑے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ