سکھر، خواندگی کا بین الاقوامی دن کل منایا جائیگا

69

سکھر (نمائندہ جسارت) خواندگی کا بین الاقوامی دن 8ستمبر کو منایا جائیگا ، اس حوالے سے سکھر ضلع میں بھی ضلعی وتعلقہ ہیڈکوارٹزسمیت یونین کونسل کی سطح تک لٹریسی پروگرام منعقد کیے جائینگے ، جس کا مقصد جہالت کا خاتمہ ، پڑھے لکھے اور پر امن معاشرے کی تعمیر کا تجدید عہدکرنا ہے ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سکھر کے اعلامیہ کے مطابق خواندگی کے دن کی تقریبات میں اساتذہ ، طلباء اور محکمہ تعلیم کے افسران سمیت این جی اوز اور تمام طبقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ حصہ لینا چاہیے تا کہ جہالت کا خاتمہ ہو سکے اور پڑھے لکھے ماحول کو فروغ دیاجاسکے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ