سکھر ایوانِ صنعت و تجارت کے سالانہ انتخابات برائے سال 2018-19 کا پہلا مرحلہ مکمل

57

سکھر (نمائندہ جسارت) ملک بھر کے ایوانہائے صنعت و تجارت میں سالانہ انتخابات کا سلسلہ جاری ہے سکھر ایوانِ صنعت و تجارت کے سالانہ انتخابات برائے سال 2018-19 کا پہلا مرحلہ کامیابی سے تکمیل پذیر ہوگیا ہے۔کارپوریٹ کلاس سے جناب وقار محمود خان ، جناب شکیل احمد مختار، جناب عرفان صمد، جناب محمد اسلام مغل ، جناب زاہد اقبال جبکہ ایسوسی ایٹ کلاس سے جناب خواجہ جلیل احمد، حاجی محمد شفیع عباسی، جناب محمد زاہد جاوید خان، جناب عمران عبدالباسط پیرزادہ ، جناب گرداس وادھوانی بلا مقابلہ کامیاب قرار پائے ہیں۔نئے منتخب اراکین یکم اکتوبر سے مجلسِ انتظامیہ میں اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔قوانین کے مطابق 30 ستمبر کو دو سالہ مُدت کی تکمیل پر دونوں ممبر شپ کلاسز کے 5, 5 اراکین مجلسِ انتظامیہ سے ریٹائر ہوجاتے ہیں اور خالی ہونے والی نشستوں پر نئے اراکین کا انتخاب کیا جاتاہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ