یہودی ایجنٹ عاطف میاں کو قصدا مشاورتی کونسل میں رکھا گیا ،فضل الرحمن

180
پشاور: جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں
پشاور: جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں

پشاور(مانیٹرنگ ڈسیک)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے اقتصادی کونسل بنائی اور اس کونسل میں جان بوجھ کر یہودی ایجنٹ میاں عاطف کو رکھا۔پشاور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مولانافضل الرحمن کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے اقتصادی کونسل بنائی اور اس کونسل میں جان بوجھ کر یہودی ایجنٹ میاں عاطف کو رکھا،یہ بات میں 10 سال سے کہتا رہا ہوں اور آج پاکستان میں باقاعدہ یہودی ایجنڈے کا آغاز ہوچکا ہے،حکومت ایسے عزائم سے پسپائی اختیار کرے، عوام کو بیدار کرنے کی مہم چلائی جائے گی۔سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ مدارس میں کوئی طبقاتی فرق نہیں، ہر تعلیمی بورڈ کا اپنا نصاب ہے، ہم سرکاری اور عسکری تعلیمی اداروں کی ضرورت کا بھی انکار نہیں کرتے اور نئی نسل کو جدید علوم سے آراستہ کرنے کا نظریہ رکھتے ہیں لیکن اگر کوئی بہانہ بنا کر دینی علوم کے مدارس پر شب خون مارنے کی کوشش کی گئی تو سخت مزاحمت کریں گے۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ عام انتخابات کے نتائج کو تمام سیاسی جماعتوں نے متفقہ طور پر مسترد کیا اور سب نے متفقہ طور پر موقف پیش کیا کہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے،اس وقت کے وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ اور اکثریت کی حکومت جعلی ہے، اب بھی کہتے ہیں چیف الیکشن کمشنر استعفا دیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ