گورنر ہاؤس سندھ کے دروازے عوام پر کھل گئے

309

کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل کی جانب سے انوکھا اقدام اٹھاتے ہوئے گورنر ہاؤس کو عوام کے لئے کھول دیا گیا ہے، اس طرح پہلی مرتبہ بغیر ٹکٹ کسی بھی سرکاری عمارت عوام کی تفریح کے لئے پیش کیا گیا ہے۔

گورنرسندھ عمران اسماعیل کی ہدایت پر گورنر ہاؤس سندھ کاپارک عوام کے لیے( 7 ستمبر 2018) کی صبح سے کھول دیا گیا ہے جبکہ شہری گیٹ نمبر1 سے اپنی شناخت کرانے کے بعد گورنر ہاؤس میں داخل ہوئے۔

گورنرہاؤس میں داخلےکی ہدایات بھی جاری کردی گئیں ہیں جس کے مطابق گورنرہاؤس میں داخلے کا وقت پیر سے ہفتہ صبح 6بجے سے صبح 10بجے تک ہوگا جبکہ اتوار کے روز شام ساڑھے 4 سے ساڑھے 6 بجے تک ہوگا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ